سپریم کورٹ نے ڈاکٹر کو مستقل اور پمز میں ضم کرنے کا حکم دے دیا

اپ ڈیٹ 28 اپريل 2020 09:15am
فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پمز اسپتال کے ڈاکٹر مجاہد رضا کو مستقل اور پمز میں ضم کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے پمز اسپتال کے ڈاکٹر کی مستقلی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ کیس کے حقائق سے ثابت ہوتا ہے کہ درخواست گزار کی پمز میں تعیناتی قانون کے مطابق ہوئی،10سال پمز اسپتال میں خدمات سر انجام دی ہیں اور اسے گزشتہ 2 سال سے کام نہیں کرنے دیا جا رہا۔

سپریم کورٹ نے  ڈاکٹر مجاہد رضا کو مستقل اور پمز میں ضم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت درخواست گزار کو گزشتہ 2 سال کے واجبات بھی ادا کرے۔

جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ 2سال سے درخواست گزار کو اللہ کے آسرے پر چھوڑ دیا ، درخواست گزار کو مکمل تنخواہ ادا نہ کی تو نتائج سنگین ہوں گے۔

درخواست گزار نے سنیارٹی لسٹ میں سے نام نکالنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔